مظفرآباد

کھلانہ دوبنگ پیراں نالے پر پل نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)ضلع جہلم ویلی کے علاقہ کھلانہ،دوبنگ پیراں میں نالے پر پل نہ ہونے کے باعث مقامی آبادی کو آمدورفت میں شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا،مقامی لوگوں کا فوری طور پر پل کی تعمیر کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول سے ملحقہ یونین کونسل وادی کھلانہ،دوبنگ پیراں میں نالہ پر پل کی عدم تعمیر کے باعث بارشوں کے دوران نالہ میں طغیانی آنے کے باعث لوگوں کا گزرنا ناممکن ہو جاتا ہے،سکول جانے والے طلبہ، مریض اور بزرگ شہری سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کئی بار حکام کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلائی گئی مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا،حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد پل تعمیر کر کے عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے علاقہ مکینوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پل کی پختہ تعمیر تک نالہ سے گزرنے کے لیے لکڑ کا عارضی پل بنا دیا جائے،تانکہ عوام کو گذرنے کے لیے مشکل پیش نہ آئے۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button