ابیٹ آبادتازہ ترین

ترنوائی کان بیٹھنے سے 2سگے بھائی جاں بحق

ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر) فاسفیٹ مافیا کان کنی سے وابستہ مزدوروں کیلئے موت کا فرشتہ بن گیا ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ ترنوائی لگن بندکے مقام پر کان بیٹھنے سے 2 سگے بھائی موت کی آغوش میں پہنچ گئے محکمہ معدنیات کی ناقص حکمت عملی اور کمزور انتظامی گرفت سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ، کان کنی میں حفاظتی انتظامات کی عدم دستیابی اور مافیا کو مزید نوازنے کے عمل میں آئے روز حادثات معمول ، عوام کا کمشنر ہزارہ ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق محکمہ معدنیات مال کماﺅ مہم میں سرگرم ہو کر سفید ہاتھی کا روپ دھار گیا ادارے میں تعینات کرپٹ مافیا نے ذاتی مفادات اور پیداگیری کیلئے فاسفیٹ مافیا کو کھلی چھٹی دےدی حفاظتی انتظامات کی عدم دستیابی سے حادثات روز کا معمول بن گئے گزشتہ روز ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ ترنوائی لگن بند میں فاسفیٹ کی کان بیٹھنے سے 2 مزدور دب گئے جس پر ریسکیو کا عمل شروع کر دیا گیا جنہیں کافی تگ و دو کے بعد ملبے سے نکال لیا گیا جبکہ دونوں مزدور دلشاد عباسی اور ارشاد عباسی سکنہ ترمیران جو کہ سگے بھائی تھے سانس بند ہونے سے جان کی بازی ہار گئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی تھانہ مانگل نے کان حادثہ پر رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا واضح رہے کہ فاسفیٹ مافیا کے اقدامات سے آئے روز حادثات اور مزدور کی جانوں کا ضیاع معمول بن چکا ہے جبکہ فاسفیٹ مافیا پر کوئی آنچ نہیں آئی۔

Related Articles

Back to top button