تازہ ترینمظفرآباد

نیلم پل پر چارپاؤں والی تنظیم کا دھرنا،چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

مظفرآباد (محمد شبیر انجم‘نامہ نگار) دارالحکومت مظفرآباد کے نیلم پل پر“چار پاؤں والی تنظیم”کا دھرنا بلدیہ اور مجسٹریٹ کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش،تفصیلات کیمطابق دارالحکومت کی مصروف ترین گزرگاہ نیلم پل، جو بینک روڈ کو لاری اڈہ سے ملانے والا واحد راستہ ہے، آج ایک غیرمعمولی احتجاجی سرگرمی کا مرکز بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے آوارہ جانوروں نے دو نمبر بھوسہ کھا کر پل پر دھرنا دے دیا اور اپنے“جمہوری حقوق”کے حصول کے لیے باقاعدہ چارٹر آف ڈیمانڈ بلدیہ و مجسٹریٹ کو پیش کر دیا۔ذرائع کے مطابق، احتجاج کرنے والی گائیں اور چند بیلوں نے الزام لگایا ہے کہ شہر میں ان کے بیٹھنے، چلنے اور گوبر کرنے کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ جب انسانوں کو احتجاج کی آزادی حاصل ہے تو جانور بھی مظفرآباد کے مکین ہیں بلکہ روزانہ سڑکوں پر سب سے پہلے پہنچنے والے مکینوں کیدھرنے کے باعث نیلم پل پر ٹریفک بری طرح متاثر رہی، پیدل چلنے والوں نے فٹ پاتھ پر چہل قدمی کی کوشش کی تو مکینوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے انہیں پاؤں پسارنے کی اجازت نہ دی۔عینی شاہدین کے مطابق، احتجاج میں شریک ایک گائے نے اعلان کیا کہ جب تک بلدیہ صفائی کے بجائے چرائی کا بندوبست نہیں کرتی، دھرنا جاری رہے گا۔آخر میں جانوروں کے وفد نے مطالبہ کیا کہ انہیں نیلم پل کے مستقل“رہائشی حقوق”دیے جائیں، تاکہ وہ بلا خوف و خطر بیٹھ، جگالی اور فوٹو سیشن کر سکیں۔شہریوں نے بلدیہ سے اپیل کی ہے کہ جانوروں کے اس احتجاج کو سنجیدگی سے لیا جائے، کیونکہ اگلا دھرنا شاید بلدیہ دفتر کے باہر کے ایچ خورشید فٹبال گراؤنڈ کے سامنے ہو۔

Related Articles

Back to top button