ابیٹ آبادتازہ ترین

ایبٹ آباد معمولی تکرار پر نوجوان بے دردی سے قتل

ایبٹ آباد (کرائم رپورٹر) ایبٹ آباد سابقہ عداوت پر جھگڑا ، فائرنگ سے 1 نوجوان قتل ، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ، تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دیی ، واقعہ میں ملوث معاون ملزم حراست میں جبکہ مرکزی ملزمان تاحال روپوش ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حدود میں مارٹر لائن میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے نے خونی واردات کا روپ دھار لیا 4 ملزمان اسامہ ، ابوبکر ، سعید اور آفاق نے سابقہ عداوت پر شاہزیب ولد جاوید نامی نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھانہ کینٹ پولیس نے مقتول کے ورثاءکی رپورٹ پر زیر دفعہ 34/302 مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ چھاپہ مار کاروائی کے دوران معاون ملزمان کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا جس کے برعکس مرکزی ملزمان تاحال پولیس کی دسترس میں نہ آ سکے مقتول کی نعش بعدازں ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی جسے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button