ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

وزیر اعظم کا گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہگھریلو صارفین کے لئے گیس کنیکشنز کی بحالی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شر یف نے کہا گھریلو صارفین کے لئے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دبا تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں اور ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہاں تک بات پہنچی کہ گیس کی پائپ لائن اور اس کا انفرااسٹرکچر بچھانے کے ناصرف احکامات دئیے جاچکے بلکہ فنڈز بھی مہیا کیے جاچکے تھے، اور وہ انفرااسٹرکچر بن بھی گیا مگر گیس دستیاب نہیں تھی تاہم آج وہ دن آیا ہے کہ پورے پاکستان میں گھریلوصارفین کےلئے معیاری ایندھن ری گیسیفائیڈ لیکویڈ نیچرل گیس کے کنکشن کا اجرا کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، آج خوشی کا دن ہے، یہی وہ تسلسل ہے جو میاں نواز شریف کے دور سے چلا آرہا ہے، جب 2013 میں نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے تو پورے پاکستان میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور اندھیرے تھے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے اندھیروں کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کیے، ہم نے شبانہ روز محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں اور ایس این جی پی ایل کی پوری ٹیم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے توانائی کے شعبے میں مزید اقدامات جاری رکھے گی تاکہ ہر گھر تک گیس کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

Related Articles

Back to top button