پی اے سی تشکیل کی بازگشت، مہاجر ممبران کو ایڈجسٹ کرنیکافارمولہ طے
مظفرآباد (سردار ابوبکر صدیق سے) آزادکشمیر میں سیاسی جماعتوں کے کردار کے شروع ہوتے ہی آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پبلک اکونٹس کمیٹی کی تشکیل کی باز گشت سیاسی جماعتوں کے کردار کو محدود کرنے کے باعث چار سال چھ ماہ تک پبلک اکونٹس کمیٹی نہ بن سکی۔ اب چھ ماہ کیلئے پبلک اکونٹس کمیٹی بنائے جانے کا امکان عبدالماجد خان چیئرمین پبلک اکونٹس کمیٹی ہونگے۔ چار ممبر حکومت اور دو ممبر اپوزیشن لیڈر نامزد کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں سیاسی جماعتوں کو غیر فعال رہنے کے باعث اور اسمبلی ممبران پر مشتمل سب کی حکومت ہونے کی وجہ سے پبلک اکونٹس کمیٹی تشکیل نہ پاسکی۔ اس طرح گزشتہ عرصہ میں پبلک اکونٹس کمیٹی تشکیل نہ پانے کی وجہ سے کسی بھی محکمہ کا کوئی آڈٹ پیرا یا کوئی ریکوری یا کسی کے خلاف کوئی تادبیی کاروائی نہ ہوسکی۔ ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی کی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی چونکہ آزادکشمیر میں سیاسی عمل بحال ہوگیا ہے اس لیئے جلد ہی پبلک اکونٹس کمیٹی پا جائے گی۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق عبدالماجد خان پبلک اکونٹس کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔ چار ممبران کو حکومت اور دو ممبران کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرینگے۔ اور کمیٹی اپنا کام شروع کریگی۔



