مظفرآباد

وزیراعظم فیصل راٹھور کی بڑی کامیابی، آزادکشمیر کے تین ہائیڈرل منصوبے منظور

مظفر آباد (محاسب نیوز/پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی کاوشوں سے وفاقی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں آزاد کشمیر کے تین ہائیڈرل پاور پراجیکٹس، پھلا وائی ہائیڈل پاور پراجیکٹ ضلع نیلم،حویلی خورشیدآباد ہائیڈرل پاورپراجیکٹ اور نوسیری مظفرآباد ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کی خصوصی منظوری دے دی ہے۔حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بھی ان منصوبوں کی انتظامی منظوری دیدی گئی ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے متعلقہ حکام کو منصوبوں کی فوری اور معیاری تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی تعمیر سے آزاد کشمیر کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی اور مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے خطے کی معاشی ترقی، توانائی کے شعبے کے استحکام اور عوامی فلاح کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button