مظفرآباد
پنجاب سے آٹے کی درآمد میں مشکلات تاجروں نے قیمت دوگنابڑھا دی
مظفرآباد (خبر نگار خصوصی) حکومت پاکستان کی طرف سے آزاد کشمیر میں آٹے کی کوٹہ کی پابندی کے بعد بلیک میں آٹے کی آمد جاری ہے۔ دوسری جانب مظفرآباد میں مقامی ملوں کا سستا آٹا ناپید ہو چکا ہے اور شہر ی راولپنڈی سے آنے والے مہنگے آٹے کو خریدنے اور کھانے پر مجبور ہیں۔ آزاد کشمیر میں گندم کا کوٹہ حکومت پاکستان بحال کرے تا کہ آزاد کشمیر میں آٹے کی آمد شروع ہو سکے اور شہری مہنگا آٹے خرید کر کھانے سے بچ سکیں۔ مقامی ملوں کے ذریعے شہریوں کو آٹا میسر آ سکے اس لیے آٹے کی شہریوں کو فراہمی کے لیے کیٹیگریز بنائی جائیں تا کہ امیرو غریب کے لیے ایک ہی نرخ پر سرکاری آٹے کی فراہمی کے بجائے غریبوں کو سہولت میسر آ سکے۔




