مظفرآباد
مجاہد اول نے کشمیری عوام کو کشمیر بنے گاپاکستان کانظریہ دیا‘ سردارعتیق
سیالکوٹ /مظفرآباد(محاسب نیوز)صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیرمیں نظریاتی انتشار ہے، بلوچستان میں نظریاتی انتشار ہے،کے پی کے میں سیاسی عدم استحکام ہے،جب مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا تو بعض قوتیں کا خیال تھا کہ پاکستان کمزور ہو جائے گا، اور اسے مزید کمزور کریں گے، جس کے بعد سندھو دیش کا نعرہ سامنے آیا، گریٹر پنجاب کا نعرہ سامنے آیا، پختونستان کا نعرہ سامنے آیا، عظیم تر بلوچستان کا نعرہ سامنے آیا، کاشر دیش کا نعرہ سامنے آیا، ایسے وقت میں مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے قوم کو ایک نیا نعرہ دیاکہ کشمیر بنے گا پاکستان دیا، آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے لے کر بلاول بھٹو زرداری تک، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تک، آئی ایس پی آر تک، مذہبی و سیاسی قوتوں تک یہی نعرہ لگا کر اطمینان،خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں،اور یہ کسی کو پتہ نہیں کہ یہ کہاں سے آیا ہے، اور یہ نعرہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا ہے، مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کا دیا ہوا نعرہ ہے،یہ نعرہ دے کر ہندوستان کی سازش تھی کہ لوگ سندھو دیش کی بات کریں گے، گریٹر پنجاب کی بات کریں گے،پختونستان کی بات کریں گے، عظیم تر بلوچستان کی بات کریں گے، کاشر دیش کی بات کریں گے، مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگا کر مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کی طرف موڑ دیا، یہ اس نعرہ کی خوبصورتی ہے، ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے نعرے قابل احترام ہیں، لیکن جب کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ کا نعرہ لگاتے ہیں اور ایک ہی نعرہ لگا پر آپ قومی نظریے کے ساتھ وابستہ ہو جاتے ہیں، اور یہ نعرہ لگا کر آپ تحریک پاکستان کے ساتھ وابستہ ہو جاتے ہیں، یہ نعر ہ لگا پر آپ قائداعظم کو قول کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے تک پہنچ جاتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ نہیں کہا، پاکستان کی سلامتی، بقاء کے سارے راستے کشمیر سے ہو کر آتے ہیں، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے کشمیر بنے گا پاکستان کے ورکرز کنونشن میں شریک ویلی، جموں سے ہیں، تمام لوگ جو اپنے آباؤ اجداد کو چھوڑ کر یہاں آئے ہیں یہ نئی نسل کو نہیں پتہ کہ آپ کے آباؤ اجداد کی پاکستان کیلئے کیا قربانیاں ہیں،گزشتہ نومبر میں بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 2 سے 30 ہزار لوگ شہید کیا گیا، اور لاکھوں لوگ مہاجر ہوئے، مقبوضہ کشمیر میں تین لاکھ شہید جب کہ چار لاکھ سے زائد لوگ مہاجر ہوئے، لاکھوں لوگوں کی قربانی معمولی بات نہیں، ان خیالات کا اظہار صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے سیالکوٹ میں کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جموں سے ایک ٹرین سیالکوٹ پہنچی جس میں ایک چھوٹے قد کا آدمی جو چھپا بیٹھا تھا، باقی تمام لوگوں کے سر تن سے جدا تھے، والدین کے سامنے بیٹیوں کی عصمت دری کی گئی جنہوں نے اپنے والد سے کہاکہ ہم اپنا خون آپ کو معاف کرتی ہیں ہمیں ذبحہ کر دیں،جس پر باپ نے یکے بعد دیگرے تینوں بیٹیوں کو ذبحہ کیا،جن کے خون سے تین بیٹیوں کے باپ نے دیوار پر تحریر کیا تھا کہ پاکستان زندہ باد، یہ وہ رشتہ ہے کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ، پاکستانیوں کو پاکستان مذاکرات کے ذریعے ملا، اور جموں و کشمیر لوگوں نے اپناگھر بار، عزت و آبرو، آباؤ اجداد کی قبریں چھوڑ کر آئے، انہیں مسلم کانفرنس کی قرارداد نظریہ الحاق پاکستان کی صورت میں ملا ہے، صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ کنونشن نہ صرف سیالکوٹ کی مسلم کانفرنس سے وابستگی کا عملی ثبوت ہے بلکہ تحریکِ آزادی کشمیر اور دفاع پاکستان کے لیے مسلم کانفرنس کے عزم کی بھی زندہ مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس اپنے تاریخی موقف پر قائم رہے گی اور دنیا بھر میں ''کشمیر بنے گا پاکستان'' کا نعرہ بلند کرتی رہے گی،نے کہا ہے کہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سیالکوٹ ورکرز کنونشن نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ سیالکوٹ میں منعقد ہونے والے اس شاندار کنونشن میں سیالکوٹ پسرور۔ شکرگڑھ۔ نارووال۔ ظفروال کے کارکن مسلم کانفرنس اور مقیم کشمیری مہاجرین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جس نے مسلم کانفرنس کی عوامی مقبولیت اور نظریاتی وابستگی کو ایک بار پھر واضح کر دیااورکشمیر بنے گا پاکستان'' کا نعرہ بلند کیا، کنونشن میں شریک ہزاروں افراد نے اس عظیم مقصد کے لیے قربانی دینے کا عزم دہرایا انہوں نے کہا کہ کنونشن میں شریک کارکنان انتہائی پرجوش تھے کارکنان نے مسلم کانفرنس کے منشور اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے نظریے پر اپنے عہد کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ یہ کنونشن نہ صرف سیالکوٹ کی مسلم کانفرنس سے وابستگی کا عملی ثبوت تھا بلکہ تحریکِ آزادی کشمیر اور دفاع پاکستان کے لیے مسلم کانفرنس کے عزم کی بھی زندہ مثال بنا۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس اپنے تاریخی موقف پر قائم رہے گی اور دنیا بھر میں ''کشمیر بنے گا پاکستان'' کا نعرہ بلند کرتی رہے گی،اس کامیاب کنونشن سے واضح ہوا کہ مسلم کانفرنس کشمیری عوام کی حقیقی آواز ہے اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا خواب پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی،ورکرز کنونشن میں شریک کارکنان کا جوش و جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ کنونشن کے بہترین انتظامات کرنے پر آپ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یہ کامیاب کنونشن واضح کرتا ہے کہ مسلم کانفرنس کشمیری عوام کی حقیقی آواز ہے اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا خواب پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔کنونشن میں سیالکوٹ پسرور۔ شکرگڑھ۔ نارووال۔ ظفروال کے کارکن مسلم کانفرنس اور پاکستان مقیم کشمیری مہاجرین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جس نے مسلم کانفرنس کی عوامی مقبولیت اور نظریاتی وابستگی کو ایک بار پھر واضح کر دیا۔ سابق وزیراعظم و صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں منعقدہ اس کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان، مقامی کشمیری مہاجرین نے بھرپور شرکت کی اور ''کشمیر بنے گا پاکستان'' کا نعرہ بلند کیا، کنونشن میں شریک ہزاروں افراد نے اس عظیم مقصد کے لیے قربانی دینے کا عزم دہرایا۔ کنونشن میں شریک کارکنان انتہائی پرجوش تھے کارکنان نے مسلم کانفرنس کے منشور اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے نظریے پر اپنے عہد کا مظاہرہ کیا۔ کنونشن سابق صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال، صدر مسلم کانفرنس صوبہ پنجاب وحید الحق ھاشمی ایڈووکیٹ، محمد جاوید سلہری، چوہدری محمد جاوید سابقہ ممبر ضلع کونسل،چوہدری لیاقت علی سابقہ تحصیل ناظم شکرگڑھ ابراحسین آزاد ایڈووکیٹ چوھدری احسان الٰہی مست پور حاجی محمد افضل دراہلہ ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل مجتبیٰ الحسن تتلہ ایڈووکیٹ،ممبر پنجاب بار کونسل ذیشان انصاری،ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس محمد افضل ہمایوں،ضلعی صدر مسلم کانفرنس سیالکوٹ قاضی ارباب ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔





