مظفرآباد

بازل نقوی کا حلقہ لچھراٹ مےں تگڑا وار ن لےگ کو بڑا دھچکا

مظفرآباد (رپورٹ جہانگےر حسےن اعوان سے ) انتخابی سےاست وزےر حکومت سےد بازل علی نقوی کا حلقہ لچھراٹ مےں تگڑا وار مسلم لےگ ن کو حلقہ لچھراٹ سے بڑا دھچکا ،مسلم لےگ ن کی مجلس عاملہ کے ممبر صدر حلقہ بڑے خاندان برادری کے الےاس اعوان اپنے ساتھےوں سمےت پےپلز پارٹی مےں شمولےت اختےار کرےنگے اور سےد بازل علی نقوی کے قافلے کا حصہ بن جائےں گے وزےراعظم آزادکشمےر راجہ فےصل ممتاز راٹھور آج حلقہ لچھراٹ ےونےن کونسل پنجکوٹ کا دورہ کرےنگے ۔ بڑا جلسہ ہوگا جس سے وہ خطاب کرےنگے اور الےاس اعوان سمےت ان کے ساتھےوں راجہ خورشےد اےڈووکےٹ سابق امےدوار ممبرضلع کونسل راجہ بشےر رےٹائرڈ صدر معلم شےخ خورشےد رےٹائرڈ صدر معلم راجہ رئوف رےٹائرڈ صدر معلم سمےت سےنکڑوں اہم شخصےات خاندان دوست احباب ان کے کارکنان کو مسلم لےگ ن چھوڑ کر پےپلز پارٹی مےں شمولےت پر ہارڈال کر خوش آمدےد کہےں گے ۔ الےاس اعوان اور ان کے ساتھےوں کا ہر الےکشن مےں امےدوار کی کامےابی مےں سب سے بڑا کردار ہوتا ہے ۔ سےد بازل علی نقوی کے قافلے مےں شمولےت کے بعد سےد بازل علی نقوی کی آمدہ الےکشن مےں کامےابی کے امکانات روشن ہوگئے ہےں ۔ سےاسی حلقوں مےں الےاس اعوان اور ان کے ساتھےوں کی شمولےت پر سےاسی گفت وشنےد جاری ہے اور سےد بازل علی نقوی کےلئے بڑا خوش آئند قدم قرار دے رہے ہےں آج وزےراعظم راجہ فےصل ممتاز راٹھور کا حلقہ لچھراٹ آمد پر جگہ جگہ تارےخی استقبال کےا جائےگا ۔

Related Articles

Back to top button