مظفرآباد

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا ریڈیالوجسٹ‘سرجن تعینات نہ ہو سکا

شاریاں (قاضی عزیز احمد سے)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ہٹیاں بالا میں تین ماہ سے ریڈیالوجسٹ اور سرجن تعینات نہ ہو سکیالٹراساؤنڈ و سرجری کے مریض دربدر، خواتین مریضوں کو شدید پریشانی، محکمہ صحت آزاد کشمیر کی بے حسی برقرارڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں ریڈیالوجسٹ اور سرجن ڈاکٹر کی عدم دستیابی نے مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ سیمذکورہ دونوں اہم ڈاکٹرز کی عدم تعیناتی کے باعث الٹراساؤنڈ، آپریشن اور دیگر تشخیصی و جراحی سہولیات مکمل طور پر معطل ہیں۔ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد یاسین نے متعدد بار محکمہ صحت کو ریڈیالوجسٹ اور سرجن کی تعیناتی کے لیے تحریری مراسلے ارسال کیے، تاہم اب تک کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ خاص طور پر باپردہ خواتین مریضوں کو مرد ریڈیالوجسٹ یا نجی لیبارٹریز کا رخ کرنا پڑ رہا ہے، جہاں وہ مہنگے علاج کی متحمل نہیں۔آپریشن تھیٹر بھی غیر فعال ہونے کے باعث متعدد سرجریاں ملتوی یا مریض ریفر کیے جا رہے ہیں جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت ذہنی، جسمانی اور مالی اذیت کا سامنا ہے۔عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہٹیاں بالا میں فوری طور پر ریڈیالوجسٹ اور سرجن تعینات کیے جائیں تاکہ مریضوں کو ان کے بنیادی طبی حقوق میسر آ سکیں۔

Related Articles

Back to top button