مظفرآباد

حلقہ 5‘بھریاں پائین کا ٹرانسفارمر 25روزسے خراب،بجلی بند

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی) حلقہ نمبرپانچ کے یونین کونسل جھنڈگراں کے گاؤں بھریاں پائین صالحہ گلی کا ٹرانسفارمر 25دن سے خراب عوام علاقہ اندھیر ے میں رہنے پر مجبور عوام علاقہ کا شدید احتجاج وفد کی ایکسین برقیات احتشام خضر قریشی سے ملاقات وفد کی قیادت میں ممبر ضلع کونسل اعجاز اقبال محمود الحسن اعوان کی وفد نے ایکسین برقیات کو ساری صورتحال اور عوام کی پریشانی سے آگاہ کیا کہ ٹرانسفارمر خراب ہوئے 25دن گزر گئے بار بار محکمہ کے ذمہ داران اور لائن سپرٹینڈنٹ سے رابطہ کررہے ہیں لیکن وہ کوئی جواب نہیں دے رہے۔ جس کی وجہ سے عوام میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا ہے۔اور چوبیس گھٹنے کی ڈیڈلائن دی ہے جس پر ایکسین برقیات احتشام خضر قریشی نے وفد کو یقین دلایا کہ آج ٹرانسفارمر مرمت کرکے لگا دیا جائیگا ہم عوام کی سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں عوام کو کسی صورت اندھیرے میں نہیں رکھیں گے جس پر وفد نے ایکسین برقیات کا شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ آج بجلی بحال ہوجائیگی۔

Related Articles

Back to top button