تازہ ترین

پاکستان نے 2600 ارب روپے کا قرض قبل از وقت واپس کردیا

اسلام آباد:

وفاقی وزارت خزانہ نے قبل از وقت 2600 ارب روپے کا قرض واپس کردیا جبکہ نجی شعبے کو متوقع 20 ارب ڈالر کی وصولی کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 40 ارب ڈالر ہوجائےگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق صرف 59 روز میں اسٹیٹ بینک کو 1633 ارب روپے واپس کردیے گئے، 30 جون کو 500 ارب اور 29 اگست کو 1133 ارب روپے کا قرض ریٹائر کیا گیا۔

قرض واپسی کے حوالے سے بتایا گیا کہ کمرشل مارکیٹ کا 1000 ارب روپےکا قرض بھی قبل از وقت واپس کردیا گیا ہے۔

مشیرخزنہ خرم شہزاد نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے قرض وقت سے پہلے واپس کر کے تاریخ رقم کی ہے جبکہ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض منظور کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایف سی کے ذریعے نجی شعبے کے لیے مزید 20 ارب ڈالر متوقع اور اس کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 40 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

Related Articles

Back to top button