عقیدہ ختم نبوت کو تعلیمی نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے ، آل پارٹیز

مانسہرہ( چیف رپورٹر)ضلع مانسہرہ کی تمام سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں ، علمائَ ، وکلائَ ،تاجر ، اساتذہ ، صحافی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے عقیدہ ختم نبوت کے عنوان کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا، جبکہ ہر سال 7ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے ، عوامی شعور کی بیداری کے لیے سکولز ، کالجز میں کوئز پروگرام اور دیگر مذہبی سرگرمیاں شروع کرنے ، ملی وحدت کو ہر حال میں قائم رکھنے اور اعدائے اسلام کی ریشہ دوانیوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ مرکزی سیرت کمیٹی ضلع مانسہرہ کے زیراہتمام منعقدہ ا?ل پارٹیز تحفظ ختم نبوت سیمینار میں ضلع کی تمام سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں اور مختلف طبقات کے نمائندوں کی کثیرتعداد میں شرکت کی، مولانا ڈاکٹر سعید عبداللہ کی صدارت میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حبیب الرحمن ، قاری عبدالمالک، مفتی محمدحنیف تنولی، ملک محمد فاروق ، محمد نوید اعوان، شاہد رفیق خان، ڈاکٹر فضل الرحمن، حافظ محمد نسیم ایڈووکیٹ مولا نا محمد طیب زعفرانی، مولانا ربنواز طاہر، میاں عنایت الرحمن، مولانا اعزاز الرحمن ، صاحبزادہ جواد ایڈووکیٹ، مولانا محمد ایوب قریشی، بیرسٹر سنگین سلطان خان، مولانا عبدالستار قادری، محمد سلیم قریشی ، شاد محمد خان، حاجی ابرار حسین تنولی ، پروفیسر مولانا ساجد حسین، پروفیسر مولانا محمد فیصل ، مولانا محمد حسن، مولانا محمد نعمان داﺅد اور دیگر نے 7ستمبر 1974کو قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے فیصلے پر تمام قائدین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ اسلام دشمن قوتیں آج بھی اس قانون کے لیے متحرک ہیں کہ اس ختم یا غیر موثر کیا جا سکے۔ مقررین نے تجدید عہد کیا کہ اکابر کی وشن کردہ یہ مشعل اور بلند کردہ پرچم رواں دواں رہے گا۔ مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت ا±جاگر کرنا توہین رسالت ایکٹ اور امتناع قادیانیت ا?رڈیننس کے خلاف بین الاقوامی سازشوں سے ا?گاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔