گلگت بلتستان

چیف کورٹ کے احکامات پر سول ججز کے تبادلے، ماہوار مقدمات نمٹانے کی سخت ہدایات

گلگت (پ ر) چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی منظوری سے ماتحت عدلیہ کے دو سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹس کے تبادلے کر دیے گئے۔ اس سلسلے میں چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ رجسٹرار راحت علی چنگیزی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ شونڑ استور، محترمہ مسرت آرزو کا تبادلہ تانگیر جبکہ سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ حمایت اللہ کو شونڑ تعینات کرنے کے احکامات صادر کیے۔ یہ تبادلے عوامی مفادِ عامہ اور عدالتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے پیشِ نظر عمل میں لائے گئے ہیں تاکہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔چیف جسٹس جسٹس علی بیگ نے ماتحت عدالتوں کے ججز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سول جج کم از کم پانچ مقدمات ماہوار میرٹ کی بنیاد پر ہر صورت نمٹائیں اور چیف کورٹ کو رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردی

Related Articles

Back to top button