ابیٹ آبادتازہ ترین

مانسہرہ منیب قتل کیس کا ڈراپ سین حقیقی بھائی قاتل نکلا

مانسہرہ(نمائندہ محاسب) محلہ نیلاں میں مورخہ 04.09.2025 کو 17/18 سالہ نوجوان منیب احمد کے قتل کا ڈراپ سین ، سگا بھائی ہی قاتل نکلا ، بھائی کو گھریلو ناچاقی پر قتل کیا ، قتل کرکے پولیس کو رپورٹ بھی خود کرائی ، پولیس کی بہترین تفتیش کی بدولت قتل کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا بےگناہ شخص سزا سے بچ گیا۔پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ (کیس کی پرانی تفصیلات ) ولید احمد نامی نوجوان نے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر پولیس کو رپورٹ کراءکہ میں آج صبح روٹین کے مطابق فارمیسی کے دوکان پر چلا گیاتھا اور والدہ اپنے کام پر ہسپتال چلی گئی تھی ۔جبکہ میرا مقتول بھائی گھر پر اکیلا تھا۔بوقت 9:30 پر والدہ نے مجھے کال کر کے بتایا کہ مقتول منیب احمد نا تو میری کال اٹھا رہا ہے اور نہ ہی ابھی تک کام پر اپنی دوکان پر پہنچا ہے گھر جاکر پتا کرو۔چنانچہ میں اپنے بھائی کی پتہ براری کرنے گھر پہنچا تو دیکھا کہ بھائی چارپائی پر خون میں لت پت پڑا ہوا ہے۔کچھ عرصہ قبل میرا بھائی منیب اور دندی محلہ کے رہائشی عاصم ولد اسلم کی بیٹی رضامندی سے گھر سے چلے گئے تھے اور 3/4 دن بعد میرا بھائی گھر آگیا تھا اور لڑکی دارلامان کو چلی گءتھی۔اسی دشمنی پرمیرے بھائی کو عاصم اور اسکے ساتھ دیگر ایک نامعلوم شخص نے مل کر قتل کیا ہے۔پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کی گئ۔جو چند ہی گھنٹوں میں پولیس نے نامزد ملزم عاصم ولد اسلم کو گرفتار کرلیا ہے۔اس کیس میں تفتیش کا دائرہ کار واسیع کیا گیا اور دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا کہ دراصل مدعی نے بےگناہ شخص کو نامزد کیا ہے جبکہ بھائی کا قتل مدعی ولید احمد نے گھریلو ناچاقی پر خود کیا ہے جو کہ مقتول کا سگا بھائی ہے۔

Related Articles

Back to top button