مظفرآباد

معصوم بچی کے ساتھ زنا کے سنگین مقدمے میں ملزمان کو سات سال قید کی سزا

راولاکوٹ (اخلاق احمد خان)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پونچھ راجہ محمد یوسف ہارون نے معصوم بچی کے ساتھ زنا کے سنگین مقدمے میں ملوث دو ملزمان محمد گلفراز اور محمد سدھیر ساکنان یونین کونسل سنگولہ کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کے ساتھ سات، سات سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ مقدمہ سرکار بنام سدھیر وغیرہ بجرائم 377A(1) و 506(2) کے تحت درج کیا گیا تھا۔مستغیثہ کی جانب سے سردار ضیاد ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی بھرپور پیروی کی جبکہ ملزمان کی طرف سے سردار عمران ارشاد اور سعود رفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔فیصلے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ شہریوں نے عدلیہ کے اس فیصلے کو تاریخی اور انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق قرار دیا۔ عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے کہا کہ ایسے فیصلے ہی معاشرے میں معصوم بچوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں اور مجرموں کے لیے کھلا پیغام ہیں کہ وہ اپنے مکروہ عزائم سے باز رہیں۔کئی شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سزا متاثرہ خاندان کے زخموں پر مرہم رکھنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لیے معاشرے میں جرائم کے خاتمے کا سبب بنے گی۔ عوام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معصوم بچوں کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں ملنی چاہئیں تاکہ کوئی دوسرا شخص ایسا سوچنے کی جرات نہ کرے۔

Related Articles

Back to top button