ابیٹ آبادتازہ ترین

اوگی وی سی شیر گڑھ چن سیر کیلئے لوڈر رکشوں کی فراہم کر دی گئی

اوگی (نامہ نگار)خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے پاک و صاف خیبر پختون خوا پروگرام کے تحت ویلج کونسل شیرگڑھ اورچن سیر کیلئے لوڈر رکشوں کی فراہمی کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب شیرگڑھ میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی اے ڈی لوکل گورنمنٹ سید اشفاق حسین شاہ پی او اسد قریشی اور سپروائزر تاج محمد تھے تقریب میں وسیم الزماں اور شیراز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں چیئرمین ویلج کونسل شیرگڑھ اعجاز احمد، چیئرمین صابر تنولی، جنرل کونسلر سید علی حسن شاہ، جنرل کونسلر الطاف الرحمن، یوتھ کونسلر علی حسن شاہ، جنرل کونسلر گلی بدرال ارشاد نے خیبر پختون خوا صاف و شفاف پروگرام کو خوش آئند اور عوامی مفاد میں اہم قدم قرار دیا۔تاہم مقررین نے اس موقع پر بلدیاتی ممبران کو فنڈ سے محروم رکھنے پر شدید احتجاج کیا اور اسے عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز میں مساوی حصہ دیا جائے تاکہ عوامی فلاحی منصوبے بہتر انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔اے ڈی لوکل گورنمنٹ سید اشفاق شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”صاف و شفاف خیبر پختون خوا” پروگرام عوامی صحت اور صفائی کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ایک م¶ثر اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے گھروں، گلیوں اور محلوں کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button