ابیٹ آباد

ٹریفک ڈیوٹی سے متعلق درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے لیکچر کا انعقاد

ایبٹ آباد (محاسب نیوز)ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی جانب سے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی اخلاقیات اور ٹریفک ڈیوٹی سے متعلق درپیش مسائل کو دور کرنے کی خاطر لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔لیکچر کے مہمان خصوصی معروف قانون دان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ سردار امان تھے۔ ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی جانب سے مہمان خصوصی کا تعارف کروایا گیا اور انکا شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا اور ٹریفک وارڈنز کو خصوصی لیکچر دینے کے لیے تشریف لائے جس کے بعد ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک افسران اور جوانوں کو اخلاقیات اور ٹریفک ڈہوٹی کے حوالے سے بتلایا گیا اسکے بعد مہمان خصوصی ایڈولیٹ سردارامان کو دعوت دی گئی کہ وہ آئیں اور ٹریفک اہلکاروں سے تبادلہ خیال کریں۔مہمان خصوصی ایڈوکیٹ سردار امان نے ٹریفک افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا محکمہ پولیس سے گزشتہ 13 14 سال سے واسطہ ہے میں نے ہمیشہ پولیس کے لیے آواز اٹھائی ہے پولیس جوان سارا دن دھوپ گرمی بارش میں کھڑا ہوتا ہے نہ انکے ڈیوٹی اوقات مقرر ہیں اور نہ کوئی بہتر سہولت میسر ہے لیکن پھر بھی یہ دل و جان سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں اس دوران ایڈوکیٹ سردار امان کی جانب سے ٹریفک جوانوں کو ڈیوٹی سے متعلق اور اخلاقیات سے متعلق خصوصی ہدایات دیں گئیں اور ہر قسم کی مدد خواہ وہ عدالتی ہو یا اور کسی قسم کی اسکے لیےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

Related Articles

Back to top button