گلگت بلتستان

چوری شدہ،ٹمپرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

گلگت(محاسب نیوز)اپیکس کمیٹی گلگت بلتستان کی میٹنگ مورخہ 6 اکتوبر 2025 میں ہونے والے فیصلے کی عمل درآمد کے لئے سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان رحمان شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان ابوبکر صدیق، ڈپٹی ڈائریکٹر دیامر استور معظم علی، ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت ڈویژن میر انتخاب الحق اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ڈسٹرکٹ گلگت میر باز شریک ہوئے- تمام اضلاع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو ہدایات جاری کر دیئے گئے ہیں کہ وہ چوری،ٹمپرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن کو سخت اور موثر کریں اور ساتھ ساتھ غیر انڈیکس NCP گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو بھی تیز کریں اور بغیر انڈیکسیشن NCP گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اس کے علاوہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں کے زریعے سے NCP گاڑیوں کی انڈیکسیشن اور غیر قانونی خرید و فروخت کے بارے میں آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا جائے اور ساتھ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر لگائے جانے والے روڈ بیٹ کے دائرہ کار کو مزید وسیع اور تیز کیا جائے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ، کالے شیشوں والی گاڑیوں بغیر کاغذات کے چلنے والی گاڑیوں، چوری ٹمپرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ ہوا گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں NCP گاڑیوں کے انڈیکسیشن کے ریکارڈ کو منجر آئی ٹی کی زیر سرپرستی میں 2 ہفتوں تک ڈیٹا سنٹر کے ساتھ منسلک کیا جائے ساتھ گلگت بلتستان میں Bikia سروس کو قانون کے مطابق رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا اس مہم میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ گلگت بلتستان پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا تعاون بھی شامل ہوگا۔ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان سید توقیر عباس رضوی

Related Articles

Back to top button