مظفرآباد

ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز نے دانش سکول سسٹم پروجیکٹ پرجاریہ کام کا معائنہ کیا

بھمبر(پی آئی ڈی)ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز نے دانش سکول اینڈ سائنس سسٹم پروجیکٹ پرجاریہ کام کا معائنہ کیا،ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ،ایکسئین مظہر حسین،ایس ڈی او فاروق زبیر و دیگر ماہرین نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر بھمبر چوھدری حق نواز نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر بھمبر، ایکسین تعمیرات عامہ عمارات ساہیٹ وزٹ کیا، منصوبہ کی مختلف عمارتوں پہ کام تیزی سے جاری ہے، منصوبہ کی دیکھ بھال کے لئے کنسلٹنٹ کی ٹیم بھی موجود ہے جو میٹیریلز کء ٹسٹنگ اور دیگر ضروری کاموں کی موقع پہ نگرانی کر رہے ہیں، منصوبہ کی پراگریس گزشتہ برسات کی وجہ سے 2 ہفتے متاثر ہوہی تھی جس کے حوالہ سے تعمیراتی فرم کے سٹاف نے بتایا کہ وہ جلد مطلوبہ پراگرس کا ہدف حاصل کر لیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے منصوبہ میں کسی قسم کی رکاوٹ یا مسئلہ کو بروقت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تاکہ منصوبہ تعطل کا شکار نہ ہو اور 15 ایام کی تفصیلی پراگریس فراہم کرنے کی ہدایت فرمائی۔

Related Articles

Back to top button