ابیٹ آبادتازہ ترین

ہریپور ٹریفک حادثہ پانچ افراد جاں بحق38زخمی

خانپور (نمائندہ محاسب) خانپور باراتیوں کی بس کو حادثہ 3 خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ 38 زخمی ،جاں بحق ہونے والوں میں مسماہ نسیم بی بی زوجہ محمد صدیق ، پشمینہ بی بی زوجہ واجد مسماہ ساجدہ زوجہ نوید ساکنان جب اور ایک نامعلوم شخص اور بچہ شامل ہیں دو خواتین ہری پور ٹراما سنٹر جبکہ ایک بچہ اور دو خواتین ایبٹ آباد کمپلیکس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے حادثہ تیزرفتاری اور بس نمبر پی آر ای 9400 کی بریک فیل ہونے سے پیش آیا جب سے باراتی ہری پور شادی ہال میں جارہے تھے بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس ڈرائیور وقار احمد سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جانے کے بجائے بس پہاڑ سے ٹکرا دی پولیس زرائع کے مطابق حادثے میں پانچ افراد جاں بحق 38 زخمی ہو? ہیں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ٹراما سنٹر منتقل کردی گئیں جنہیں قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا

Related Articles

Back to top button