تازہ ترینگلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس، آزاد کشمیر او رلداخ میں جاری تحریکوں کی حمایت کا اعلان

جاوید نمبردار کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے پیچھے سرور شاہ کا ہاتھ ہے جو اثرو رسوخ استعمال کرکے مجرموں کو گرفتار کرنے نہیں دیتا،عوامی ایکشن کمیٹی

گلگت(پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئرمین احسان علی ایڈوکیٹ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نام نہاد آزاد جموں و کشمیر اور لداخ میں جاری عوامی حقوق کی تحریکوں کا مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں نام نہاد آزاد کشمیر میں پرامن احتجاجی مظاہروں پر ریاستی جبر کے ذریعے نہتے مظاہرین پر گولیاں برسا کر درجنوں نوجوانوں کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر مذاکراتی کمیٹی اور وفاقی وزراء کے مابین مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں یا مطالبات حل نہیں ہوتے تو گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی بھی احتجاجی مظاہروں کی کال دے گی۔ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے وائس چیرمین نمبردار جاوید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایکشن کمیٹی کے رہنما جاوید نمبردار کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے پیچھے مشیر معدنیات سرور شاہ کا ہاتھ ہے جو اثرو رسوخ استعمال کرکے مجرموں کو گرفتار کرنے نہیں دیتا۔ حکومت سرور شاہ کے سامنے مکمل بے بس ہوچکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں مزید حلیے بہانوں سے کام لے گی تو شدید ردعمل دینگے۔ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما نصرت حسین کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کئے جائیں اور نصرت حسین اور منظر مایا جو فی الفور رہا کیا جائے۔ جاری کردہ: انفارمیشن سکرٹری عوامی ایکشن کمیٹی جی بی

Related Articles

Back to top button