مظفرآباد

ماجد خان نے تعمیر و ترقی کے منصوبے فلاپ، ذاتی جائیداد بنائی، زاہد امین

ٹایسنسٹن میساچوسیٹس(محاسب نیوز)چیئرمین مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن زاہد امین نے کہا کہ کہ ماجد خان نومبر 2021ء میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ پیکیج، چہلہ آر سی سی پل اور دو سو بستر ہسپتال سینٹرل پلیٹ کو منسوخ کرنے والی کابینہ کے وزیر خزانہ تھے، انہوں نے کہا کہ ماجد خان نے 2022ء میں ڈپٹی کمشنر وقت سے اپنے زیر قبضہ منتقل کروایا کہ جس پر نئے چہلہ آر سی سی پل کے لئے پیئر، پائلز وار پلرز کی تعمیر کی جانی تھی، انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت بننے کے فوری بعد ماجد خان نے نیلم قلعہ سے متصلہ محکمہ سیاحت کی اراضی پر دوبارہ قبضہ کیا، انہوں نے کہا کہ ماجد خان نے بحیثیت انچارج وزیر آزادجموں و کشمیر بینک اس وقت کے بنک صدر خاور سعید سے سینکڑوں غیر ریاستی، غیر مستحق افراد میں بنک ملازمتیں بانٹیں،انہوں نے کہا کہ ماجد خان کے لگائے گئے بعض غیر ریاستی افراد آج تک بنک کو اپنے اصل اوراق فراہم نہیں کر سکے ہیں، انہوں نے کہا کہ انوارسرکاری کے ترجمان اور چہیتے لاڈلے وزیر نے حسب روایت ڈوبتی ہوئی کشتی سے باہر چھلانگ لگا دی ہے، انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ غیور نئی نسل، تہذیب و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے استحصالی گروہ اُس کے منطقی جمہوری انجام تک پہنچا کے دم لے گی۔

Related Articles

Back to top button