CMHروڈ پر پارکنگ،فٹ پاتھ موٹر سائیکلوں سے بھر گئے

مظفرآباد (سروے خبرنگارخصوصی) دارالحکومت مظفرآباد کی معروف ترین سی ایم ایچ روڈ پر پارکنگ فٹ پاتھ موٹر سائیکلوں سے بھر گئے۔ پیدل چلنا محال مریضوں کو لیبارٹریز کلینک پہنچانا بروقت مشکل ہوگیا لڑائی جھگڑے معمول شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن ٹریفک پولیس سے اس معروف شاہراہ سے تجاوزات اور پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ محاسب سروے کے دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات محمدعمران،بشارت جگوال، فقیر اللہ، طاہر اعوان، سید بلال، اشفاق حسین ودیگر نے کہا کہ سی ایم ایچ روڈ پر ہسپتال اور کلینکس میڈیکل سٹورز بھی ہیں جہاں کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت پہنچنا مشکل ہے فٹ پاتھوں پر موٹر سائیکلوں اور تجاوزات کی بھرمار ہے بچیاں سکول آتی جاتی ہیں جن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہر وقت نوجوان گھڑے رہتے ہیں اس لیئے اس اہم شاہراہ پر خصوصی توجہ دے کر مستقل پارکنگ ختم کی جائے اور فٹ پاتھوں کو موٹر سائیکلوں اور تجاوزات سے پاک کیا جائے۔