مظفرآباد
پشاور‘نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی تقریب

پشاور(پی آئی ڈی) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کے زیر اہتمام مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور جابرانہ قبضے کے خلاف یومِ سیاہ منایا گیا۔ تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تاکہ مظلوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے، ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔تقریب میں مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


