سید شکیل گیلانی چیف آفیسر سدہنوتی تعینات، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) سید شکیل گیلانی چیف آفیسر سدہنوتی تعینات، سرکاری نوٹیفکیشن جاری،حکومت آزادکشمیر نے محکمہ بلدیات کے سینئر آفیسر سیکرٹری میونسپل کارپوریشن مظفرآباد سید شکیل گیلانی کو گریڈ 17سے گریڈ18میں ترقیاب کرکے چیف آفیسر سدہنوتی تعینات کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں لوکل گورنمنٹ بورڈ نے باقاعدہ سرکاری نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ شکیل گیلانی قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کاورپیشن مظفرآباد اے ڈی لوکل گورنمنٹ ہٹیاں بالا سمیت محکمہ لوکل گورنمنٹ میں متعدد عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ نئے ترقیاب ہونے والے آفیسر شکیل گیلانی ایک باصلاحیت اور ایماندار آٖفیسر ہیں گزشتہ عرصہ میں جس جس عہدے پر وہ فائز ہوئے انہوں نے اپنی اہلیت وصلاحیت کو منوایا ملنسار اور خوش اخلاق آفیسر کے طور پر شہریوں اور عوام میں شکیل گیلانی مقبول عام ہیں۔ عوام اور شہریوں نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔


