مظفرآباد

مظفرآباد میں ویزہ کے نام پر عوام سے فراڈ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا

مظفرآباد(کرائم رپورٹر) اداروں کی نااہلی شہر میں ویزا کے نام پر عوام سے فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ، مختلف علاقوں میں نئے نئے ناموں سے غیر رجسٹرڈ اور مشکوک دفاتر کھلے ہیں جو بیرونِ ملک روزگار اور اسٹوڈنٹ ویزا دلوانے کے دعوے کرکے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں ذرائع کے مطابق ان دفاتر میں نہ تو کوئی باقاعدہ لائسنس ہوتا ہے اور نہ ہی حکومتی سطح پر ان کی نگرانی کی جاتی ہے، جس کے باعث عام شہری آسانی سے ان کے جھانسے میں آجاتے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ فراڈیے افراد بڑی بڑی کمپنیوں اور سفارتخانوں سے تعلقات ہونے کا ڈرامہ رچاتے ہیں اور جعلی رسیدیں و دستاویزات فراہم کرکے رقم وصول کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ”ویزا فراڈ کے کیسز بڑھ رہے ہیں، لیکن نہ کہیں چیک اینڈ بیلنس ہے اور نہ ہی وقت پر کارروائی کی جاتی ہے ماہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر ایسے ”ویزا کنسلٹنٹس“ کے لیے سخت قوانین بنائے، رجسٹریشن کو لازمی قرار دے اور عوام میں آگاہی مہم چلائے تاکہ لوگ فراڈ کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔#

Related Articles

Back to top button