گلگت بلتستان

انجینئر امیر مقام کی نگراں وزیر اعلیٰ کو زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

گلگت بلتستان میں شفاف اور موثر انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے نگراں حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

گلگت(محاسب نیوز)وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے نگراں وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے ملاقات کی۔تقریبِ حلف برداری کے فوراً بعد ہونے والی اس ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال، انتظامی امور اور آئندہ کے نگراں دور حکومت میں بہترین حکمرانی کے لیے درکار اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے نئے نگراں وزیر اعلیٰ کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں شفاف اور موثر انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے نگراں حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی۔گورنر سید مہدی شاہ نے خطے میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود سے متعلق وفاقی حکومت کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ غیر جانبدار اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے عوامی مفاد کو اولین ترجیح دیں گے۔

Related Articles

Back to top button