مظفرآباد

پیپلز پارٹی کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں‘ان کھانے کے دانت اور دکھانے کے اورہیں‘شاہ غلام قادر

نیلم(بیورو رپورٹ) صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کہا ہے کہ آزاد کشمیرکی تعمیر وترقی، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ´اورنوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ہم اپنی گذشتہ دور حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر آمدہ انتخابات میں حصہ لیں گے ہم نے آزاد کشمیر کے عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اپنے انتخابی منشور میں آزاد کشمیر کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک عام فہم اور قابل عمل روڈ میپ دیں گے جس عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ان کھانے کے دانت اور ہیں دکھانے اور، پیپلزپارٹی کے ایم ایل ایز نے اگر کوئی ترقیاتی کام کیے ہیں تو وزیراعظم آزاد کشمیر سے ضرور افتتاح کروائیں لیکن مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں مکمل ہونے اور افتتاح ہونے کے باوجود دوبارہ افتتاح کروانا پیپلزپارٹی کے باعث شرم ہے، پیپلزپارٹی کے ایم ایل اے نیلم کے عوام کا اتنا ہمدرد تھا تو لوئر حلقے کے عوام کے لیے کوئی میگا پراجیکٹ مکمل کرنے کے بعد افتتاح کرواتا، کئی ماہ سے کٹن کنڈل شاہی کے عوام میلوں پیدل سفر کر رہے ہیں مگر پیپلزپارٹی کے ایم ایل اے کے ایم ایل اے کو یہ ہمت نہیں ہوئی کہ وہ کٹن کے عوام کے لیے پل تعمیر کر کے دیتا، ہمارے دور حکومت میں کنڈل شاہی پل ٹوٹ گیا تھا جو میں نے صرف 15 دن کے اندر تعمیر کر کے عوام کا لیڈر ہونے کا ثبوت دیا تھا، پیپلزپارٹی کے ایم ایل اے نے اپنے حلقے میں اگر کوئی میگا پراجیکٹ لگایا ہوتا تو آج نیلم کے دوسرے حلقے میں ایک پل کے افتتاح کیلئے وزیر اعظم کو نہ لانا پڑتا، اس بیلی برج کا افتتاح میں بطور ممبر اسمبلی21 نومبر 2024میں کر چکا ہوں اور اب وہ وزیراعظم آزاد کشمیر سے دوسروں کے ترقیاتی منصوبوں کی تختیوں پر افتتاحی تختیاں لگوا رہے ہیں۔ شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں دانش سکولز کا قیام محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ(ن) کی جانب سے آزاد کشمیر کے عوام کیلئے تحفہ ہیں وادی نیلم میں پورے ضلع کیلئے شاردہ میں پانچ ارب مالیت کا پروجیکٹ دانش سکول جس کا ٹینڈر ہو چکا ہے اور بہت جلد وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اس کا افتتاح اپنے ہاتھوں سے کرینگے اس سکول میں غریب کا بچہ بغیر کسی سفارش کے میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر تعلیم حاصل کرے گا اور اس کا کھانا پینا،اس کا لباس، سکول بیگ، کتابیں سب کچھ فری ملے گا اور اس کیلئے میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکر گذار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے گذشتہ پچاس سالوں میں آزاد کشمیر اور بالخصوص نیلم کے عوام کو صرف زبانی جمع خرچ اور لولی پاپ ہی دیا ہے جبکہ ہم نے عملی کام کر کے دکھائے ہیں جو زمین پر نظر آتے ہیں عوام کی سڑک کی تعمیر کا معاملہ ہو یا پینے کے صاف پانی کا مسئلہ، بچوں کے سکول کا معاملہ ہو یا ملازمت کا حصول مسلم لیگ(ن) نے میرٹ کی بنیاد پر آپ کی خدمت کی ہے اور اس طرح کے بہت سے فلاحی کا م اور ترقیاتی منصوبہ جات جو اللہ پاک نے صرف مسلم لیگ(ن) کے حصہ میں لکھے ہیں آئندہ بھی جاری رہیں گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل نگدر کارکہ اور چھبینی سے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو چھوڑ مسلم لیگ(ن) میں باضابطہ شمولیت کے موقع پر مسلم لیگی کارکنوں اور عوام علاقہ سے خطاب کے دوران کیا۔ یونین کونسل نگدر سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نمبردار عبد الرشید مغل، علی بہادر مغل، شبیر احمد مغل، اللہ داد مغل، پیر منظور مغل، عبد الحمید لون، مشکور مغل، شبیر مغل، داؤد مغل، اللہ داد لون، معراج دین مغل، لیاقت اشرف مغل، کبیر مغل، غلام محی الدین مغل نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شاہ غلام قادر نے یونین کونسل نگدر کے سنئیر کارکنان کے ہمراہ نئے شامل ہونے والوں مسلم لیگ(ن) کے قائدم محمد نواز شریف، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر بھر سے سیاسی کارکنوں کی مسلم لیگ(ن) میں جوق درجوق شمولیت محمد نواز شریف اور محمد شہبا ز شریف کی قیادت پر اعتماد کا مظہرہے پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی جماعت نہیں بلکہ ان کا منصوبہ اور سوچ کچھ اور ہوتی ہیجس کو عوام بخوبی جانتی ہے۔ شاہ غلام قادر نے اپنے دورے کے دوران یونین کونسل نگدر کا تفصیلی دورہ کیا، دورے کے دوران کارکنوں سے ملاقاتیں، مسائل سنے، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو قائد محمد نواز شریف، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، محترمہ مریم نواز کی جانب سے خوش آمدید کیا اور مختلف فوت شدگان کے گھروں میں جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانیکی ۔

Related Articles

Back to top button