میرپور

گیس فلنگ پوائنٹ بند، مظفرآباد میں گھریلو سلنڈر 35سو میں فروخت

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی) گیس فلنگ پوائنٹ امبور میں 25سو روپے میں بھرے جانے والا گیس سلنڈر 3500روپے میں فروخت ہونے لگا۔ شہری چیخ اُٹھے گیس فلنگ پوائنٹ امبور کو بھی خرابی کی وجہ بنا کر بند کردیا گیا۔ اب گیس ڈیلر ز دکانوں پر سرعام 3500روپے میں گھریلو سلنڈر فروخت کررہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی ضلعی انتظامیہ خاموش ہیں۔ گیس سلنڈر کے جاری سرکاری نرخنامے کے مطابق گیس سلنڈر فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے عوامی سیاسی سماجی تاجر علمی ادبی حلقوں فاروق بیگ، کاشف اعوان، ہارون قریشی، بلال خان، بشارت جگوال، ظہیر احمد، طاہر حسین، عمران شاہ، ودیگر نے کہا کہ گیس ڈیلرز کو کھلی چھٹی کیوں دی گئی ہے۔ جو سرکاری ریٹ جاری ہوتے ہیں اس پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے تاکہ عوام ان کے ہاتھوں لٹنے سے محفوظ رہ سکیں۔
ب

Related Articles

Back to top button