حقیقی تبدیلی کیلئے بلدیاتی نمائندگان کو ساتھ لیکرچلیں گے،فیصل راٹھور

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی کی قیادت میں ضلع بھر کے ممبران ضلع کونسل کی نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات،انہیں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد سمیت ان کے حالیہ اعلانات و اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔ممبران ضلع کونسل نے وزیر اعظم کو گلدستے پیش کیئے اور فرداً فرداً تعارف بھی کروایا ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی،وائس چیئرمین راجہ ناصر لطیف خان،سیکرٹری ضلع کونسل /چیف آفیسر محترمہ مہ جبین عباسی،ترجمان و ممبر ضلع کونسل میر امتیاز احمد،بشارت مغل،ضمیر اقبال مغل،چوہدری اعجاز اقبال،چوہدری عبدالنعیم ایڈووکیٹ،عظمت حسین اعوان،چوہدری آصف یعقوب،ندیم ممتاز میر،راجہ عامر ظفر،فیاض گیلانی،خواجہ امتیاز احمد،فیاض اعوان،میر عادل،خالد مغل،تسلیم عباسی،محسن مجید راجہ،محمد لطیف خان،راجہ طارق بشیر ایڈووکیٹ،محترمہ فردوس شاہین،نادیہ حسن،ملک حنیف اعوان،جنید اختر اعوان،اقبال خان تنولی،چوہدری جاوید اقبال ایڈووکیٹ،میجر (ر)عبدالحمید مغل،راجہ ذوالقرنین خان،راجہ اعظم خان،عجب فرید،نذیر مغل،محمد سلیم چوہدری،راجہ مدد خان،میر نصیر جیلانی،میر افتخار احمد،کوارڈینیٹر ہمراہ چیئرمین ضلع کونسل سردار رضوان عباسی شامل تھے چیئرمین ضلع کونسل سردار امتیاز احمد عباسی نے بلدیاتی اداروں اور بلدیاتی نمائندگان کو بااخیتار بنانے سمیت دیگر حل طلب مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ بلدیاتی نظام کی مضبوطی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ دنیا میں دو ہی نظام قابل عمل اور کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی عوامی فلاح و بہود اور علاقائی ترقی کیلئے کار آمد ثابت ہوتے ہیں ایک پارلیمانی جمہوری نظام دوسرا بلدیاتی نظام،آزاد کشمیر میں چوں کہ 32سال کے بعد بلدیاتی الیکشن ہوئے اس لیے اس نظام کی بہتری میں تاخیر ہوئی لیکن اس کے باوجود اب بلدیاتی اداروں اور نمائندگان نے ایک ارب ساٹھ کروڑ سے زائد فنڈز حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اس میں مرحلہ وار اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی نظام کو مضبوط اور بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔موجودہ حکومت کے پاس سات ماہ کا مختصر ترین عرصہ ہے جس میں لوگوں کی توقعات پر پورا اترنا ہے اس کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ بلدیاتی نمائندگان بیوروکریسی اور جوڈیشری جو کہ اس نظام کا حصہ ہے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ممبر اسمبلی اور ممبران ضلع کونسل ایک ہی سسٹم کا حصہ ہیں وقت کے ساتھ ساتھ حالات بدلتے رہتے ہیں۔گزشتہ ماہ 29تاریخ کو احتجاجی تحریکوں کے دوران انہیں اور وزیر اعظم وقت کو بگتر بند گاڑی میں سفر کرنا پڑا اور حالات اس نہج پر پہنچ گئے کہ وفاقی حکومت کو آ کر ڈیل اور معاہدے کرنے پڑے یہ سیاسی نظام کا فلیئر تھا اب الحمد اللہ اب عوامی حکومت قائم ہو گئی ہے پیپلز پارٹی نے آنر لے لی ہے۔گوکہ ہم پہلے نظام کا حصہ بھی تھے مگر اب بااختیار حکومت قائم ہوئی ہے۔حکومت چاہتی ہے کہ معاملات و مسائل ٹیبل پر حل ہوں نا کہ سڑکوں پر،سڑکوں پر آنے سے سول وار کا خطرہ تھا اور ریاست کی ہیت بھی خطرہ سے دوچار ہو گئی تھی،نظام کو بچانے کیلئے پی پی کی حکومت قائم کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ ہر وہ اقدامات اٹھائے گی جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو۔بالا تخصیص ہیلتھ کارڈ کی اجرائیگی کیلئے دس ارب روپے کی ادائیگی کیلئے منظوری دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی کا حق ووٹ کی پرچی سے مشروط ہے فیصل ممتاز راٹھور نے چیئرمین/ترجمان میرامتیاز احمد اور ممبران ضلع کونسل کی جانب سے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کی دعوت قبول کر لی ہے اور ضلع کونسل کے آمدہ اجلاس میں وزیراعظم خطاب کریں گے۔



