تازہ ترینمظفرآباد

محلہ طارق آباد کا ٹرانسفارمر 3روز سے خراب‘بجلی بند‘شہری سراپا احتجاج

مظفرآباد(محاسب نیوز)محلہ طارق آباد میں گزشتہ تین روز سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث علاقے کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود محکمہ بجلی کی جانب سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا، جس سے انتظامیہ کی واضح لاپرواہی سامنے آتی ہے۔ محکمہ کو علم تھا کہ پرانی تاریں اور پرانیٹرانسفارمر سسٹم نصب شدہ ہیں سردی شروع ہوتے یہ مسائل دیکھنے کو ملیں گے لیکن محکمہ برقیات کے پاس کوئی پلاننگ کوئی میکنیزم نہیں بنایا گیا کہ ایسے حالات سے نبرد آزما ہوسکیں۔ ہر محکمہ اور اس کے انتظامی آفیسران ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے اقدامات کرتے ہیں تاکہ عوام جو بجلی استعمال کے بلات جمع کراتے ہیں پریشانی سے بچ سکیں لیکن محکمہ برقیات واحد محکمہ ہے جس کا ایسے ہنگامی اقدامات سے نمٹنے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ترتیب دیا گیا صرف خود کو مجبور اور لاچار پیش کرتے ہیں۔ محکمہ کی غلفت اور عدم توجہی باعث حیرت اور جناب وزیراعظم سے سخت نوٹس کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button