مظفرآباد

ٹیلنٹ ایوارڈ‘طلباء وطالبات کو نقد انعامات‘سکالر شپ‘شیلڈ عطاء

مظفرآباد (محاسب نیوز)22 واں گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ،جہلم ویلی کے 6 ہونہار ستاروں سمیت درجنوں طلباء و طالبات کو نقد انعامات،سکالرشپ،شیلڈز اور اعزازی سرٹیفکیٹ دیے گئے،سالانہ تقریب میں گکھڑ قبیلے کی سیاسی سماجی اور نامور شخصیات کی خصوصی شرکت،ملکی سلامتی،اتحاد و اتفاق،تعلیم کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا گیا،گکھڑ فیڈریشن جہلم ویلی آزاد کشمیر نے کامیاب اور تاریخی 22واں گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ 2025 کی تقریب کے انعقاد پر پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے چیرمین کرنل طارق کمال کیانی، چیف آرگنائزر کیپٹن فائز آختر کیانی اور جنرل سیکرٹری راجہ تسلیم احمد کیانی سمیت ساری قیادت کو مبارکباد دی اور ان کی قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر کے گکھڑ قبیلے کو سال میں ایک مرتبہ مل بیٹھنے اور تعلیمی فروغ اور مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کے لئے طلباء و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہا زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ہونہاروں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر سکالرشپ نقد انعامات،شیلڈز،سرٹیفکیٹ اور ایوارڈز دئیے جانے کا تسلسل 22 سال سے قائم رکھنے پر پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی قیادت کا ایک تاریخی کارنامہ اور لازوال جہدوجہد ہے،جہلم ویلی سے 22 واں سالانہ گکھڑ ٹیلینٹ ایوارڈ کی تقریب میں شجاعت منیر کیانی ککڑواڑہ میڈیکل گریجویشن گولڈ میڈلسٹ، گریجویشن سکالرشپ مبلغ ایک لاکھ روپے،بلال ریاض گکھڑ لانگلہ (ایف ایس سی)انجینئرنگ سکالرشپ مبلغ ایک لاکھ روپے،عبدالباسط کیانی گڑتھامہ ایف ایس سی،ایجوکیشن سکالرشپ مبلغ ایک لاکھ روپے،عروج فاطمہ گجر بانڈی کلاس نہم جان محمد خان ایجوکیشن سکالرشپ مبلغ ایک لاکھ روپے،امیر حمزہ ریاض گکھڑ لانگلہ ایف ایس سی سیکنڈ پوزیشن نقد انعام مبلغ 20 ہزار، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ،انیس احمد گکھڑ لانگلہ ڈپلومہ DAE سیکنڈ پوزیشن سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ حاصل کی ہے ایوارڈ تقریب میں عزم کیا گیا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے تعلیمی فروغ کے لئے گکھڑ قبیلہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

Related Articles

Back to top button