کم وزن روٹی‘باقر خانی فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،نان بائی

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)نان بائیوں کی طرف سے باقر خانی کی قیمت 30کے بجائے 35روپے کرنے اور کم وزن روٹی باقر خانی نان فروخت بارے نان بائی ایسو سی ایشن مظفرآباد کے صدر سید کامران نقوی نے کہا کہ ہم کسی صورت کم وزن روٹی باقر خانی نان فروخت کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔ باقر خانی کی قیمت 35روپے مقرر ہم نے کی ہے میدہ آٹا مہنگا ہو چکا وزن 100گرام ہے جو نان بائی کم وزن روٹی باقر خانی نان فرخت کرے گا انتظامیہ شکایت پر اس کے خلاف فوری کارروائی کرے اس کا تندور سیل کیا جائے روٹی نان باقر خانی 100گرام فروخت کرنا ہر تندور مال کی ذمہ ذمہ داری ہے۔ بحیثیت صدر میں غلط کو غلط اور صیح کو صیح کہتا ہوں ناجائز کرنیو الے تندور مالکان کو معاف نہیں کیا جائے۔ شہری 100گرام روٹی نان باقر خانی لے کر جائیں وزن کریں اور کم وزن فروخت کرنے والوں کے خلاف شکایت کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے ضلعی انتظامیہ، فوڈ اتھارٹی میونسپل کارپوریشن روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرے۔




