سردار مختار خان نے ورکچارج ملازمین کی مستقل کی حمایت کر دی۔

ؔمظفرآباد(محاسب نیوزْ) سردار مختار احمد خان نے ورک چارج ملازمین کی مستقلی کیلئے مکمل حمایت کا اعلان کردیا ، ورک چارج ملازمین کی مستقلی کے اہم اور دیرینہ معاملے پر سینئر رہنما و آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سردار مختار احمد خان عباسی نے مسئلے کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ گزشتہ روز چنار ہاؤس میں ورک چارج ملازمین کے نمائندہ وفد نے سردار مختار احمد خان سے تفصیلی ملاقات کی اور ورکچارج ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفد میں ماجد اعوان، حافظ عبدالغفور، حافظ محمد عمران، آزاد سید یاسر گیلانی، میر بابر شہزاد اور دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع ہر سردار مختار احمد خان عباسی نے کہا کہ ورک چارج ملازمین سرکاری محکموں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ یہ ایک وسیع البنیاد پالیسی معاملہ ہے جس میں مالیاتی اور قانونی پہلو شامل ہیں، اس لیے وہ اس مسئلے کو جلد ہی وزیر اعظم کے ساتھ اٹھائیں گے اور ان کی رائے و منظوری حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح پر مشاورت کے بعد اس مسئلے کے پائیدار حل کی راہ ہموار کی جائے گی۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر ماجد اعوان نے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ورک چارج ملازمین کی خدمات محض دفتری اوقات تک محدود نہیں ہوتیں

