دربار عالیہ موہڑہ شریف میں سالانہ محفل قرآن خوانی 16،17جنوری ہوگی

مظفرآباد (محاسب نیوز)خادم دربار عالیہ موہڑہ شریف نذیر احمد کیانی نے کہا ہے کہ سالانہ قرآن خوانی بیاد برزگ مائی صاحبان موہڑہ شریف مری کی محافل انشاء اللہ مرکزی دربار عالہ موہڑہ شریف مری میں 16اور 17جنوری 2026 کوجناب الحاج پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر سجادہ نشین مرکزی دربار عالہ موہڑہ شریف مری کی زیر سرپرستی انعقاد پذیر ہوگی۔ ایسی بے مثال محفل پاک کہ جس میں کروڑوں کی تعداد میں قرآن پاک اللہ کریم کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں سالار اعلیٰ سلسلہ عالیہ نسبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اعلیٰ حضرت الحاج پیر ہارون الرشید رحمت اللہ نے سال کے آغاز میں قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد اس غر ض وغایت سے کیا کہ سارا سال اس کلام پاک کی برکت سے امت مسلمہ مستفیض ہوتی رہے۔ محفل پاک میں تلاوت، نعت شریف و مناقب کے بعد سجادہ نشین دربارعالیہ موہڑہ شریف مری جناب الحاج پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر امت مسلمہ سے روح پرور خطاب فرمائیں گے۔ محفل کے اختتام پر پیرصاحب عالم اسلام کیلئے خصوصی دعا فرمائیں گے۔ ملک کے طول وعرض اور بیرون ملک سے زائرین کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ دین ودنیا اور آخرت کی تمام تر بھلائیاں حاصل کرنے کیلئے احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔




