مظفرآباد

اولیاء اللہ کے مزارات رشد و ہدایت کے مراکز ہیں‘سردار مبارک حیدر

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نائب صدر سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 3 سردار مبارک حیدر نے کہا ہے کہ درگائیں، خانقائیں اور اولیائے اللہ کے مزارات رشد و ہدایت کا منبع ہیں۔ بگھڑے لوگ ان مقدس جگہوں پر آتے ہیں اور سکون قلب حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایت لے کر جاتے ہیں۔ دربار حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار ؒ بھی ان حاصل کرنے والی جگہ ہے۔ لوگ اولیائے اللہ کے مزارات پر حاضری دے کر فیوض وبرکات سے مستفید ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت سید ذوالفقار حسین شاہ المعروف حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے 126 ویں عرس کے موقع پر محاسب سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردار مبارک حیدر نے کہا ہے کہ دربار سائیں سخی سہیلی سرکار ایک ایسا دربار ہے جہاں سے ہر امیرو غریب، خاص و عام مستفید ہوتا ہے کچھ روحانی تسکین حاصل کرتے ہیں کچھ اپنے پیٹ کی آگ بجھاتے ہیں۔ سہیلی سرکار کا لنگر عام ہے جس سے رنگ و نسل سے مبرا ہو کر عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کیلئے حضرت سید ذوالفقار حسین شاہ المعروف حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کی بڑی خدمات ہیں۔ یہ مرد قلندر جب مظفرآباد میں آئے تو اندھیرا ہی اندھیرا تھا اس مرد قلندر نے جہاں ان کا دربار ہے اس بیاباں اور سنسان جگہ کو روشنیوں اور خوشیوں کا مرکز بنا دیا۔ اب دربار سخی سہیلی سرکار کا سالانہ عرس نہ صرف مذہبی تہوار ہے بلکہ ثقافتی ورثہ بھی بن چکا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 13 جنوری سے لیکر 21 جنوری تک تلاوت کلام پاک اور محفل سماع کے ساتھ ساتھ جامع مسجد سہیلی سرکار میں واعظ و نصیحت کی جاتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر قوالی بھی ہوتی ہے جہاں پاکستان، آزادکشمیر کے مختلف حصوں سے قوال آتے ہیں اور وہ اپنا کلام پیش کرتے ہیں اس طرح مختلف علاقوں کے لوگ اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس مذہبی و قومی تہوار سے آزاد کشمیر و پاکستان کی عوام مستفید ہوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button