مظفرآباد
ہیلتھ کارڈ کی اجرائیگی،آزادکشمیر کے اندر مافیا حرکت میں آ گیا

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)ہیلتھ کارڈ کی اجرائیگی،مافیا حرکت میں آ گیا،امبور ہسپتال کا نام لسٹ سے خارج کشمیر سرجیکل ہسپتال شامل کر لیا گیا،اہلیان مظفرآباد کے ساتھ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایک اور ہاتھ کر دیا ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم کرتے ہوئے امبور ہسپتال کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت سے محروم کر دیا ہے اب مظفرآباد کے عوام کو سی ایم ایچ اور کشمیر سرجیکل ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت میسر ہوگی جبکہ امبور ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت مہیا نہیں کی جا رہی جو عوام کے ساتھ بدترین ناانصافی کے مترادف ہے۔



