مظفرآباد

مدینہ مارکیٹ مچھلی منڈی بن گیا‘خریداری کیلئے آنے والی خواتین کو مشکلات

مظفرآباد(رپورٹ:خبرنگار خصوصی)دارالحکومت مظفرآباد کا معروف کاروباری مرکز مدینہ مارکیٹ مچھلی منڈی بن گیا۔ خریداری کیلئے آنے والی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا، جوتوں گارمنٹس کی دکانوں اور سیل کی دکانوں کے باہر نوجوان لڑکے گزرنے والی خواتین کو خریداری کرنے کیلئے آوازیں لگاتے ہیں اور انہیں اشارے کرتے ہیں اس ساری صورتحال میں خواتین آرام اور باعزت طور پر خریداری بھی نہیں کر سکتی ہیں ضلعی انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ نوٹس لیں اور ایک حدود و قیودمیں رہ کر ا ن کو آواز لگانے اوردکان کے اندر رہ کاروبار کریں دکانوں کے باہر سے تجاوزات کو ختم کیا جائے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ پولیس، میونسپل کارپوریشن اور انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے عہدیداران سے اپیل کی ہے اس اہم مسئلہ پر توجہ دیں تاکہ باعزت خواتین کو خریداری میں مسئلہ درپیش نہ آسکے۔

Related Articles

Back to top button