مظفرآباد

سکیل 1ملازمین مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے ملازمین میں بے چینی، وزیراعظم فیصل راٹھور سے درمندانہ اپیل

مظفرآباد(محاسب نیوز)سکیل 01کے ملازمین کو وزیراعظم آزادکشمیرکی طرف سے مستقل کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کیلئے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے باعث سکیل 01کے ملازمین میں سخت بے چینی‘وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے نوٹیفکیشن کے اجراء کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے جہاں دیگر بہت سے عوامی فلاح وبہبود کیلئے فوری اقدامات اٹھائے وہیں انہوں نے سکیل 01کے سرکاری ملازمین جو مستقل نہ ہیں کو مستقل کرنیکا اعلان بھی کررکھا ہے۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد سکیل 01کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اورملازمین اوران کے عزیزواقارب نے وزیراعظم کو دعائیں دیں۔کافی عرصہ گزرنے کے باوجود وزیراعظم آزادکشمیر کے اعلان پر عملدرآمد کیلئے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔ سکیل 01کے ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے ملازمین میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ ملازمین نے وزیراعظم آزادکشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ مستقلی کا نوٹیفکیشن کی اجرائیگی کیلئے احکامات صادرفرمائیں تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔

Related Articles

Back to top button