مظفرآباد

بے روزگاری عفریت سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہوگا‘فاروق حیدر

مظفرآباد (محاسب نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بے روزگاری کے عفریت سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہوگا سرکاری ملازمت سے بے روزگاری کا خاتمہ نہیں ہوسکتا جب تک مکمل طور پر جریدہ و غیر جریدہ آسامیوں پر میرٹ پر تقرریاں نہیں ہونگی نوجوانوں میں پائی جانے والی مایویسی کا خاتمہ ممکن نہیں ہنر مندی کی تعلیم سیاحت کے فروغ ماحول کے تحفظ چھوٹے کاروبار کے لیے منشور کمیٹی قابل عمل منصوبہ تیار کرے گڈ گورننس پائیدار ترقی کے لیے جو پالیسیاں ن لیگ نے شروع کی تھیں ان کے تسلسل کے ساتھ ساتھ مرکز اور پنجاب میں ہونے والی ترقی اور اصلاحات کے ثمرات آزادکشمیر تک پہنچنے کے لیے سفارشات تیار کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے منشور کمیٹی کے رکن شاہد وانی سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوے کیا شاہد محمود وانی نے سابق وزیراعظم کو منشور کمیٹی کے کام اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ جب اہل ترین لوگ نظام میں شامل ہونگے تو سروس کا نظام بہتر ہوگا سرکاری ملازمت اہل ترین لوگوں کی نظام حکومت میں شمولیت کا ذریعہ ہونی چاہیے بدقسمتی سے اس کو روزگار دینے کا ذریعہ بنادیا گیا جس سے خرابی پیدا ہوئی مسلم لیگ ن نے 2016 سے 2021 تک دس ہزار سے زائد پڑھے لکھے باصلاحیت ترین لوگوں کو نظام میں شامل کیا جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں آزادکشمیر کو دوبارہ ترقی خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے پاس تجربہ کار ٹیم بہترین منصوبہ بندی موجود ہے انشائاللہ ریاست پھر ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہوگی منشور کمیٹی مسائل کے حل اور حکومت کے لیے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تجاویز تشکیل دے اور اس سلسلہ میں ماہرین سے بھی راہنمائی لی جاے

Related Articles

Back to top button