یونائٹڈ ڈاکٹرز فورم کی کال پر ڈاکٹرز کا ریاست گیر احتجاج

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)یونائٹیڈ ڈاکٹر فورم کی کال پر مطالبات کے حق میں آزادکشمیر بھر کے ڈاکٹرز کا احتجاج، 2گھنٹے کے لیے او پی ڈیز بند کردی گئیں مریضوں کو مشکلات کا سامنا 5فروری سے مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ منگل کے روز آزادکشمیر بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا یونائیٹڈ ڈاکٹرز فورم کے چیئر مین ڈاکٹر واجد علی خان، ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے وائس چیئر میں ڈاکٹر وقار اشرف بٹ، یونائیٹڈ فورم کے سیکرٹری ڈاکٹر ارشد راجہ، پی ایم اے آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر بشار حیات، جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر راجہ منظور علی خان، ضلعی صدر پی ایم اے ڈاکٹر اکرام، ضلعی صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر بلال احمد شیخ نے ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ میں چار درجاتی ترقیاتی فارمولہ غیر منجمد کرنے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بقایاجات کی ادائیگی سلیکشن پروموشن بورڈ، میڈیکل کالجز میں خواتین ڈاکٹرز کو دوران حمل تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جائے سلیکشن پرموشن بورڈ ہاؤس آفیسرز اور پی جی ڈاکٹرز کے لیے ہاسٹل کا قیام، راولاکوٹ میڈیکل کالج کا قیام، میڈیکل آفیسرز سپشلسٹ ڈینٹل ڈاکٹرز کی سیٹوں میں کم سے کم 500آسامیوں کا اضافہ کیا جائے ہسپتالوں میں سٹی سکین اور ایم آر آئی کی سہولت مفت ایمرجنسی ادوایات کی مریضوں کو فوری فراہی کی جائے۔ انہوں نے واضع کہا کہ ہم نے چارٹر آف ڈیمانڈ چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو ارسال کر دیا ہے اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو 2فروری سے مکمل ہڑتال کریں گے سڑکوں پر نکلیں گے ذمہ دار حکومت ہو گی۔


