مظفرآباد

مظفرآباد سمیت آزادکشمیربھر میں بارش برفباری لینڈ سلائنڈنگ رابطہ سڑکیں بند

مظفرآباد (رپورٹ خبر نگار خصوصی)دارالحکومت مظفرآباد سمیت گردونواح میں شدید بارش پہاڑوں سمیت بالائی علاقوں پر برفباری سردی کی شدت میں اضافہ جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ دور دراز کے علاقوں میں برفباری کے باعث راستے بند شہر کے ساتھ رابطہ منقطع تعلیمی اداروں میں جانے والے بچوں کو بارش اور شدید سردی کے باعث مشکلات کا سامنا متعدد بچے شدید سردی کی وجہ سے نمونیہ کا شکار ہوگئے۔ والدین پریشان پرائیویٹ سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کو سردی کی شدت سے بچانے کے لیے کوئی معقول انتظام نہیں ہے کئی تعلیمی ادارے شیلٹرز میں قائم ہیں جن میں شدید سردی کو روکنے کا ہی انتظام نہیں ہے۔ معصوم بچے سردی ٹھٹرتے ہیں۔ شہر میں عوام کا رش کم رہا مگر سرکاری دفاترز میں بھی حاضری کم رہی ہے، کباب، سموسے، پکوڑوں، دودھ جلیبی، ہوٹلوں پر عوام کا زیادہ رش دیکھنے کو ملا ہے جو کہ سردی کی شدت سے محفوظ ہونے کیلئے ان سے مستفید ہو رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button