مظفرآباد

اپر دھینگانوالی میں تعمیر کی جانے والی پختہ سڑک پر اہلیان محلہ کے تحفظات

برنالہ(احسان الحق سے) تحصیل برنالہ کی یونین کونسل افتخارآباد شمالی کے گاوں اپر دھینگانوالی میں عوامی سہولت کیلئے تعمیر کی جانے والی پختہ سڑک پر اہلیان محلہ کے تحفظات،، اہلیان محلہ سمیت عوام علاقہ نے سڑک کی تعمیر کو خوش آئند قرار دیا لیکن کہا کہ سڑک کی موجودہ تعمیر آنے والے وقت میں راہگیروں کیلئے سہولت کے بجاے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے،، عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کی ہٹ دھرمی کسی بھی نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، کہا کہ ٹھیکیدار عوام علاقہ سے تعاون کرنے میں انکاری ہے جس کی وجہ سے عوام علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔ عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے قریب واقع جامع مسجد اور مدرسہ کے آگے پانی جمع ہوتا ہے جو سڑک کی تعمیر بغیر نکاسی آب کے مزید مشکلات کا سبب بن سکتی ہے قبل اس کہ کہ سڑک کو ایسے ہی تعمیر کردیا جاے عوام علاقہ ارباب اقتدار سے مطالبہ کرتی ہے کہ سڑک کی تعمیر کے ساتھ نکاسی آب کا بھی مکمل انتظام کیا جاے۔

Related Articles

Back to top button