مسلم کانفرنس کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبے سے منایاگیا
مظفرآباد(محاسب نیوز)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے زیراہتمام 5فروری یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبے اور عقیدت احترام سے منائی گئی۔آزادکشمیر بھر کے تمام اضلاع سمیت پاکستان اور بیرون مقیم مسلم کانفرنسی رہنماؤں نے کشمیر مارچ اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم نہتے کشمیر بہن بھائیوں اور بچوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیاگیااو ر مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پاکستان کو آزادکشمیر سے ملانے والے مرکزی شاہراؤں پر ہاتھوں کی زنجیر بناکر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاگیا۔کوہالہ پل پر مسلم کانفرنس دھیرکوٹ کے صدر عرفان عباسی(، سید امجد گردیزی، ارباب عباسی کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اس پار کی کشمیریوں سے والہانہ وابستگی کا اظہار کیا، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں مختلف تقریبات کاانعقاد کیاگیا جس میں مسلم کانفرنس کے مرکزی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ آزادکشمیر بھر میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مسلم کانفرنسی رہنماؤں سابق صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہر النساء،سردار الطاف خان،سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک،یوتھ ونگ کے چیئر مین سردار عثمان علی خان،راجہ ظفر معروف،راجہ طاہر اقبال، خواتین ونگ کی چیئر پرسن محترمہ سمعیہ ساجد راجہ،سید اظہر شاہ، سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ،مسلم کانفرنس مالیاتی بورڈ کے چیئر مین سید نذر عباس شاہ،کونسلر میونسپل کارپوریشن منیب اسحاق قریشی، مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، چوہدری خضر حیات،میرپور ڈویژن خواتین ونگ کی صدر عامرہ خانم،جانداد عباسی،مشتاق نیئر،مقصود عباسی،آمنہ انور عباسی طالبات ونگ کی چیئر پرسن میمونہ کیانی ایڈووکیٹ،شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری کوثر پروین ایڈووکیٹ،سید ثقلین فدا کاظمی،خواجہ جاوید،،نسرین اختر راجہ،آمنہ فرید مغل، مسلم کانفرنس میر پور ڈویژن کی چیئر پرسن ناہید راجہ،اقبال انقلابی،سٹی صدر شیخ مقصود احمد،میر رضوان الرحمان،سجاد انور عباسی،جبار عباسی،مسلم کانفرنس شعبہ خواتین سٹی کی صدر عابدہ منیر،خواجہ جہانزیب،راجہ محمد لطیف حسرت،راجہ زرین خان،عبد المجید طاہر،سرداراظہرنظر،مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن کی صدر شہناز جاوید،مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکندر حبیب میر، ایم ایس ایف یونیورسٹی کے صدر ابراہیم میر، خواجہ عنان احمد پلہاجی، وحیدالحق ہاشمی، سید تصور موسوی،ساغر آزاد،منیب قریشی،شکور مغل،عرفان عباسی،یاسر گیلانی،شاہدہ تبسم، سرداراخلاق نذیر،رانا غلام حسین نے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے حصول کے لئے جاری لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔خواتین، مرد، بچوں سمیت کشمیریوں کی آزادی کے لئے عظیم قربانیاں بے مثال ہیں۔




