مظفرآباد

سنٹرل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کا افتتاحی اجلاس‘ اہم نوعیت کے فیصلے

مظفرآباد (محاسب نیوز)سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کا افتتاحی اجلاس زیر صدارت صدر سہیل مغل منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جنرل شہزاد لولابی،نائب صدر شاہ ذیب افضل،جوائنٹ سیکرٹری اکمل جاوید اور سیکرٹری اطلاعات تصدق کاظمی نے شرکت کی۔اجلاس میں ممبران کی فلاح وبہبود،ہاوسنگ کالونی کے امور تربیتی ورکشاپس کے انعقاد اور علمی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کے علاوہ دیگر تعمیر ی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔صدر سہیل مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی اقدار کے فروغ اور صحافیوں کی کپسٹی بلڈنگ کے لیے کوششیں کی جائیں گئیں۔تحریک آزاد ی کشمیری کے تناظر میں ادارہ کی کشمیر کمیٹی بنائی جائے گی جبکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے دیگر پریس کلبز کے ساتھ لیزان قائم کیا جائے گا۔تفریح دوروں میں اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ صوبوں کے محکمہ اطلاعات،اہم اداروں اور پریس کلبز کے دورے کروائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے صحافی نامسائد حالات کے باوجود خطے کی تعمیر وترقی اور مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔اس سلسلے میں سنٹرل پریس کلب کا کلیدی رول ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔قومی وریاستی حوالہ سے پریس کلب کے کردار کو ذیادہ موثر بنانے کے لیے کاوشیں کی جائیں گی۔اس پریس کلب کے قیام میں ہمارے بزرگوں کا اہم کردار ہے جنہوں نے آزادی صحافت،عوامی مسائل کے حل اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی وسرپرستی کی آج ہم ان کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتے۔مرحوم سینئر صحافیوں کی یادوں کو زندہ رکھنے پریس کلب میں گیلری بنائی جائے گی جبکہ ادارہ میں لائیربری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔سینئر ز،جوئنیرز کی رہنما ئی میں ادارہ کی بہتری کے لیے اور ممبران کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کریں گے اس سلسلہ میں ویلفیئر کمیٹی کو مزید موثر بنایا جائے گا۔اجلاس میں دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button