ڈینگی کی بھرما ر‘مظفرآباد شہر ماحولیاتی،صحت کے بحران کا شکار

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) مظفرآباد شہر اس وقت شدید ماحولیاتی اور صحت عامہ کے بحران سے دوچار ہے، جہاں ڈینگی مچھر کی بھرمار روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ لیکن متعلقہ ادارے محض ”مال بناؤ” پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اور زمینی حقائق سے مکمل طور پر بے خبر یا لاتعلق نظر آ رہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں، بالخصوص بینک روڈ، عیدگاہ روڈ، اپر اڈہ، اور نزدیکی گنجان آباد محلوں میں گندگی کے ڈھیر، بند نالیاں، اور جگہ جگہ سڑکوں میں کھڈے پانی جمع ہونے کا سبب بن رہے ہیں، جو ڈینگی مچھروں کی افزائش گاہیں بن چکی ہیں۔ لیکن میونسپل کارپوریشن مظفرآباد اور محکمہ صحت کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی انجمن تاجران بینک روڈ کے ذمہ داران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:>“شہر میں اسپرے کے نام پر صرف کاغذی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ڈیزل اور پانی مکس کر کے فرائنگ پین کے دھویں جیسا سپرے دکھا کر لاکھوں روپے ہڑپ کیے جا رہے ہیں۔ یہ کرپشن نہیں تو اور کیا ہے؟”انہوں نے مزید کہا کہ:>“ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، اسپتال مریضوں سے بھر رہے ہیں، لیکن محکمہ صحت اور بلدیاتی اداروں کو صرف فنڈز ہضم کرنے کی فکر ہے، عوام کی صحت ان کی ترجیح میں شامل ہی نہیں۔”بینک روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی: سیکیورٹی خطرہ بن گئی انجمن تاجران نے ایک اور اہم مسئلہ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بینک روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے رات کے اوقات میں اندھیرا چھا جاتا ہے، جس سے چوروں کو کھلی چھوٹ مل چکی ہے۔ انہوں نے کہا:>“رات کے وقت دکانوں کے سامنے اندھیرا اس قدر ہوتا ہے کہ چوروں کو کارروائی کرنے کے لیے بہترین ماحول میسر آتا ہے۔ اس صورت حال پر قابو نہ پایا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔”عوام سے اپیل انجمن تاجران بینک روڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں اور ان نااہل اور کرپٹ ذمہ داران کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائیں تاکہ شہر کو اس بحران سے نکالا جا سکے۔




