مظفرآباد

کھانے پینے کی 2نمبر اشیاء دھڑلے سے فروخت ہونے لگیں

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں کھانے پینے کی دو نمبر اشیاء دھڑلے سے فروخت ہونے لگی چھوٹی دوکان سے لیکر ہول سیل شاپ تک سب میں دو نمبر اور غیر میعاری اشیاء موجود ہوتی ہیں دوکاندار زیادہ پرافٹ والی چیز کو فروخت کرکے زیادہ کمانے کے چکر میں انسانی جانوں سے کھیلنے لگے دو نمبر اشیاء کی روک تھام کے لیے انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے آزاد کشمیر کے جملہ اضلاع میں ناقص اور غیر میعاری اشیاء بڑے پیمانے پر فروخت کی جاتی ہیں جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں حکومت آزاد کشمیر اور متعلقہ ادارے اس دو نمبری کو روکتے ہوئے تاجروں کو میعاری اور نمبر ون اشیاء فروخت کرنے کا پابند بنائیں مارکیٹ میں اس وقت زیادہ تر اشیاء دو نمبر اور غیر میعاری آرہی ہیں جس کے باعث عام بیماریاں بڑھنے لگی ہیں عوامی ایکشن کمیٹی میں ایک بڑی تعداد تاجروں کی ہے وہ از خود اس پر عملدرامد کرتے ہوئے لوگوں کو میعاری اشیاء کھلائیں تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں میڈیسن سے لیکر کھانے پینے کی جملہ اشیاء دو نمبر فروخت ہونے لگیں دو نمبر اشیاء کی روک تھام کے لیے کوئی حکمت عملی قائم نہ ہو سکی تاجر غیر میعاری زیادہ پرافٹ والی چیز فروخت کر کے زیادہ کمانے کے چکر میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے پاکستان سے مختلف کمپنیاں آزاد کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں غیر میعاری اشیاء لاکر فروخت کرنے لگیں جن کی روک تھام کے لیے بھر پور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے عوامی حلقوں نے حکومت آزاد کشمیر اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے بازاروں سے دو نمبر اشیاء کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ لوگ طرح طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں،،

Related Articles

Back to top button