مظفرآباد
شہر اقتدار میں بے روزگاری بڑھنے لگی،سرکاری ملازمتوں میں نوجوان نظر انداز

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی)آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بے روزگاری کی شرح بڑھتا اضافہ خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا۔ دارالحکومت کا حلقہ تین اپوزیشن میں ہونے کی بناء پر حقوق سے محروم جب اقتدار میں ہوتا ہے تو بھی مسلسل نظر انداز رہتا ہے۔ بالخصوص پڑھا لکھا طبقہ سفارش رشوت نہ ہونے کی بناء پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود سرکاری ملازمتوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔ آج کل والدین اس مسئلہ پر شدید پریشان ہیں اور اپنی جائیدادیں گھر اراضی رکھ کر فروخت کرکے اپنے ایک بچے کو بیرون ملک بھیج دیتے ہیں۔ یہاں کوئی انصاف نہیں۔ اس حلقہ کے حکمران ہمیشہ دوسرے حلقوں سے لاکر نہ صرف ملازمتوں پر تعینات کرتے ہیں بلکہ اس حلقہ کی اسامیاں بھی دوسرے حلقوں میں منتقل کی جاتی ہیں حالانکہ اس حلقہ مین نہ صرف رہائش پذیر ہیں بلکہ سیاست اس حلقہ میں کرتے ہیں۔